صنعاء(روشن پاکستان نیوز) یمن کےساحل کےقریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ،کشتی ڈوبنے سےکم ازکم 27 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ہلاک 27تارکین وطن کی لاشیں سمندر سےنکال لی گئیں ،کشتی حادثے میں درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔
حادثے کےوقت کشتی پرکم ازکم 150 کےقریب افراد سوار تھے،ہلاک افراد کا تعلق کن ممالک سے تھا تاحال شناخت سامنے نہیں آسکی۔
واضح رہے حالیہ چند مہینوں میں ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جس کے نیتجے میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، کئی افراد کا تعلق پاکستان سے بھی ہے ۔
مزید پڑھیں: ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن تنقید برداشت نہ کرسکے، صحافی کا نمبر بلاک کردیا