هفته,  02  اگست 2025ء
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آبادمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، شیخو پورہ، نارووال، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ژوب، مو سیٰ خیل اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے جاپانی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ

دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں بارش جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں