پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا میں گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں سے 59 افراد جاں بحق جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 بچے، 17 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں، طوفانی بارشوں سے 26 بچے، 19 خواتین اور 20 مرد زخمی ہوئے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 26 مکان مکمل تباہ، 173 کو جزوی نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلوں میں 37 مویشی بہہ کر ہلاک ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔