هفته,  02  اگست 2025ء
دبئی پولیس کی سخت وارننگ: حادثات کی صورت میں فوری اطلاع دینا لازمی قرار

دبئی (سہیل خاور) – دبئی پولیس نے شہریوں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں ٹریفک حادثے کی صورت میں تمام ڈرائیور فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں، بصورتِ دیگر جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے ڈرائیورز اور حادثے کے ذمہ دار افراد کو قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد اطلاع دیے بغیر فرار ہونا سنگین جرم ہے، جس کی سزا سخت قید اور مالی جرمانہ ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ تمام ڈرائیورز کو چاہیے کہ وہ ایسے کسی بھی واقعے کی فوری اطلاع دبئی پولیس کے ہیلپ لائن یا موبائل ایپ کے ذریعے دیں تاکہ قانونی کارروائی میں رکاوٹ نہ آئے۔

مزید پڑھیں: دبئی میں ویزا تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط قرار

دبئی پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور حادثے کی صورت میں فوری رابطہ کر کے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کریں، بصورت دیگر سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

مزید خبریں