طائف(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی ہو گئے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طائف کے گرین ماؤنٹین پارک میں ایک جھولے پر کچھ افراد سوار تھے کہ جھولا دو ٹکڑے ہوگیا ، زخمی افراد کو طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولے پر متعدد خواتین اور مرد سوار ہیں ، جھولے کا پائپ ٹوٹنے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے “سلیپنگ پرنس” ولید بن خالد 20 سالہ کوما کے بعد انتقال کر گئے