جمعه,  01  اگست 2025ء
9 مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور حامد رضا کو دس دس سال کی سزا

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت  فیصل آباد نے 9 مئی واقعات سے متعلق 4 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا بھی دس دس سال قید پانے والوں میں شامل ہیں، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا ئی گئی ہے۔

کیس میں فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 108 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں اور 77 ملزمان کو مقدمات سے بری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی راولپنڈی ونگ کی صدر آمنہ بدر کی گاڑی اور ڈرائیور پراسرار طور پر غائب

شیخ راشد شفیق کو بھی فیصل آباد 9 مئی کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی،  کنول شوزب کو بھی قید کی سزا دی گئی ہے۔

مزید خبریں