جمعه,  01  اگست 2025ء
وہیل چیئر پر آنے تک کرکٹ کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 میں آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف پاکستان چیمپئنز کی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صاف کھاتا ہوں، اچھی نیند لیتا ہوں اور صحت مند کھاتا ہوں۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر 43 سالہ نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ ’میں وہیل چیئر پر آنے تک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔‘

ٹی 20 کرکٹ میں شعیب ملک نے 124 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 2435 رنز بنانے کے ساتھ 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

شعیب ملک نے مجموعی ٹی 20 کیریئر میں 557 میچز کھیلے، 127.24 کے اسٹرائیک ریٹ سے 13571 رنز بنائے جس میں 83 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، وہ اس وقت ٹی 20 تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، سعید اجمل نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 یا زائد کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا

ڈبلیو سی ایل 2025 میں پاکستان کا سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہونا ہے لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم نے پاکستان سے کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل کل 31 جولائی کو برمنگھم میں شیڈول ہے جس کے بعد دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں