لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجا ب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس میں نومنتب ارکان پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا، پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں ،پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے۔
مزید پڑھیں: نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ترجیحات کا اعلان











