اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدی، ایک ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان بھچر اور ممبر قومی اسمبلی احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماوں کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے اعجاز چودھری کو10 سال کی سزا سنائی ہے
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ سے اعجاز چوہدری کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی ، پارکنگ میٹرز لگانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ احمد چٹھہ کی نشست این اے 66 وزیر آباد کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کی نشست کو خالی قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل 9 مئی کے واقعات میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی کی عدالتوں سے 10،10 سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔