منگل,  29 جولائی 2025ء
راولپنڈی، جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی خاتون کی قبر کشائی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) علاقے پیرودھائی میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کی قبر کشائی کردی گئی ہے۔

عدالتی حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں چھتی قبرستان پیرودھائی میں قبر کشائی کی گئی، ایلیٹ فورس اہلکار قبرستان میں تعینات رہے جبکہ قبر کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگائے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرمصباح کی سربراہی اور پنجاب فرانزک لیبارٹری ٹیم کی موجودگی میں اسپتال کی میڈیکل ٹیم مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کریں گے، سیمپل فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا، جس کے بعد معلوم ہوگا کہ مقتولہ کو کس طرح قتل کیا گیا۔

مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے والد نے بتایا کہ نکاح کے 4 دن بعد مسلح افراد نے دھمکیاں دیں کر کہا کہ نکاح ہو گیا ہے تو لڑکی واپس کر دو، اسے باضابطہ رخصت کريں گے، پھر پتا چلا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے حکم پر خاتون کا قتل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سدرہ کو گھر سے بھاگنے پر غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفن کر دیا گیا تھا، بعد ازاں رات کی تاریکی میں دفن کرکے قبرستان سے نشانات مٹا دئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی راولپنڈی ونگ کی صدر آمنہ بدر کی گاڑی اور ڈرائیور پراسرار طور پر غائب

مزید خبریں