شکار پور(روشن پاکستان نیوز) شکار پور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ، دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ڈی ٹی اوریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی ، سلطان پور کے قریب ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ، دھماکے کے بعد ٹرینوں کی روانگی معطل ہو گئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی میں 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں ، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: وانا میں دھماکہ، 7 افراد زخمی