پیر,  28 جولائی 2025ء
وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہبازشریف نے  وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے پرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ،انہوں نے کہا دہشتگردوں کےمکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،دہشتگردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا  ہے،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ادارے نظم و ضبط برقرار رکھیں۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کیلئے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 25، 25 لاکھ روپے پیکج کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ وادی تیراہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد  کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں: کوٹ سرور میں بارشی پانی کی نکاسی کے معاملے پر فائرنگ 1 جاں بحق متعدد زخمی

مزید خبریں