اتوار,  27 جولائی 2025ء
آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 یا زائد کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا

سڈنی(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

آسٹریلیا نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں چھٹی بار 200 یا اس سے زائد کا ہدف حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

چوتھے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا تھا جسے آسٹریلیا نے آخری اوور میں 7 وکٹوں پر پورا کر لیا حاصل کر لیا۔

اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ کینگروز نے 200 سے زائد کا ہدف حاصل کرنے کا کارنامہ 5 بار انجام دیا تھا، ویسٹ انڈیز 200 سے زائد رنز کا دفاع کرنے میں ناکامی کے لحاظ سے سرفہرست ہے، ٹیم چھٹی بار اس سے دوچار ہوئی۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

مزید خبریں