اسلام أباد(ایم اے شام )کیپیٹل پولیس سیکورٹی ڈویژن کی انوکھی منطق کوئی بھی پولیس اہلکار یا افسر بیمار ہونے کی صورت میں پہلے محرر دفتر ائے گا بعد اذان علاج کے لیے ہسپتال جائے گا محرر سکورٹی ڈویژن نے متعلقہ پولیس افسر کےحکم سے رپٹ روز نامچہ میں درج کر کے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کو اگاہ کر دیا .
سپریم کورٹ آف پاکستان کی سکیورٹی کے لیے تعینات محرروحید اقبال نے روزنامچہ رپٹ درج کی ہے کہ ہے کہ تمام پولیس اہلکار بیماری کی صورت میں ہسپتال جانے کی بجائے سب سے پہلے محررأفس أئیں گے اور محرر افس میں امد روانگی کے بعد ہی ہسپتال جانے کی اجازت ہوگی.
درج رپٹ کے مطابق سیریس بیمار اہلکاروں کو لیے گاڑی بھی مہیا کی جائے گی تاہم اس حوالے سے پولیس اہلکاروں اور اقسران کا کہنا ہے کہ بیماری کی صورت میں سب سے پہلے جان بچانے کے لیے ہسپتال جانا ضروری ہے نہ کہ محرر افس جانا ضروری ہے پولیس اہل کاروں نے سکیورٹی افسران کی جانب سے اس حکم نامے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ بیماری کی صورت میں ہسپتال جانے کی بجائے محررأقس جاتے ہوئے جان سے چلا گیا تو ذمہ دار کون ہوگا۔
مزید پڑھیں: ڈان فرخ کھوکھر جے یو آئی کی پناہ میں، کیا فرخ کھوکھر بچ پائے گا؟ سی سی ڈی کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے