اتوار,  27 جولائی 2025ء
سی سی ڈی کا تاج باغ میں چھاپہ: صلح شدہ دوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد شخص کو گرفتار کر کے سیاسی مداخلت پر رہا کر دیا گیا

اسلام أباد( ایم اے شام )سی سی ڈی کا لاہور کے علاقہ تاج باغ میں چھاپہ ماضی میں دہرے قتل میں نامزد ملزم جس کی مدعی پارٹی سے دس سال قبل صلح ہوچکی تھی کو دو مزید ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے جار دن بعد ایک سیاسی شخصیت کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 21 اور 22 جولائی کی درمیانی شب کرائم کنٹرول ڈیمارٹمنٹ سی سی ڈی نےپاکستان مسلم لیگ نون لاہور کے مقامی رہنما عاصم علوی کے تاج باغ میں واقع ان کے یونین کونسل کے دفتر میں گیٹ اور تالے توڑ کر داخل ہو کر وہاں پر سوئے ہوئے ملکہ عدنان منیب اختر اور علی کو گرفتا کرلیا۔

سی سی ڈی اہلکار دفتر کے باہر اور اندر لگے ہوے کیمرے بھی ساتھ لے گئے واضع رہے کہ ملک عدنان دس سال قبل دوہرے قتل میں نامزد تھے تاہم بعد ازاں فریقین سے صلح ہونے کے بعد شرافت کی زندگی گزار رہے تھے اپنے قریبی دوست عاصم علوی کے دفتر میں سوئے ہوئے تھے کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ملک عدنان ان کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا تاہم ایک سیاسی کی مداخلت پر انہیں چھوڑ دیا گیا سی سی ڈی کے ڈی ایس پی میاں قدیر پہلے تو ملزمان کی گرفتاری سے انکار کرتے رہے تاہم بعد اذاں انہیں رہا کر دیا

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں، اغواء و قتل، منشیات، گداگری اور ناجائز اسلحہ میں متعدد گرفتاریاں

مزید خبریں