اتوار,  27 جولائی 2025ء
پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 963 نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا نیا پروگرام ترتیب دیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پوٹھوہار ریجن میں چھوٹے ڈیموں سے صاف پانی کے منصوبے شروع ہوں گے، صاف پانی کے منصوبوں میں 2 سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: قانون کے رکھوالے خود ہی قانون توڑ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی ویڈیو وائرل

بلال یاسین نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں صاف پانی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا، سالانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی کے متعدد نئے منصوبوں پر بھی کام  کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب صاف پانی کی فراہمی کیلئے پائیدار منصوبہ بندی کی خواہاں ہیں۔

سی ای و صاف پانی نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا، آپریشنل اخراجات میں کمی کیلیے منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

مزید خبریں