اتوار,  27 جولائی 2025ء
انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جنوبی افریقہ کے 18 سالہ نوجوان بیٹر جورچ وین شالک وک نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

انہوں نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ نوجوان بیٹر نے یہ اعزاز ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کے خلاف انڈر 19 ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔

جورچ وین شالک وک نے 153 گیندوں پر 215 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چھ چھکے اور 19 چوکے شامل تھے۔ یہ اس فارمیٹ میں کسی بھی بلے باز کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

 مزید پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد سڑکیں زیرِ آب، پی پی پی رہنما سحر کامران کی تنقید

جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر سے قبل سب سے بڑا انفرادی اسکور سری لنکا کے ہسیتھابویا گوڈا کا تھا انہوں نے 2018ء میں 191 رنز بنائے تھے۔

جورچ وین کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت جنوبی افر یقہ نے زمبابو ے کو 385 رنز کا بڑا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی انڈر 19 ٹیم 25 ویں اوور میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مزید خبریں