راولپنڈی(ظہیر احمد)پارلیمانی نظام کی خاطر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرنا صدر آصف علی زرداری کا جرآت مندانہ اور تاریخی کارنامہ ہے پیپلز پارٹی 73 کے آئین کی خالق جماعت ہے یہ آیئن ہی وفاق پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں پر مشتمل ” عزت بحالی گروپ” کے زیر اہتمام مقامی ھوٹل میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے کیا۔ تقریب میں عزت بحالی گروپ کے چیئرمین پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن بنارس چوہدری ،صوبائی حلقہ پی پی 13 کے امیدوار چوہدری ناصر قیوم، جنرل سیکرٹری پی پی پی راولپنڈی کے کینٹ ملک قاسم ادریس، ترجمان راجہ ظہیر، طارق وحید بٹ، راجہ مجید ایم ایل اے ویلی 4کے امید وار ذیشان مہدی ،شفیق جدون ،انور جدون، جہانگیر بٹ ،فلک شیر پیپلز پارٹی راولپنڈی کینٹ کی صدر گلناز بادشاہ ضلعی سیکرٹری جنرل سعدیہ عباسی،چوہدری عبدالرحمن ، عمران ڈار ، چوہدری شبیر ،شازیہ بتول عمران خان کوھستانی ، کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پارٹی رہنماوں نے آصف علی زرداری کی خدمات اور کارناموں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک چائنہ سی پیک ؛ پاک ایران گیس پائپ لائن سرکاری اداروں سے جبری طور پر نکالے گئے سرکاری ملازمین کی بحالی اور پنشنوں میں اضافے جیسے تاریخی معاہدے اور اقدامات ھوئے پیپلز پارٹی آج بھی طاقت کا سر چشمہ عوام کے بنیادی فلسفے پر عمل پیرا ھوتے ھوئے غریب کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو یقینی بناتی رہیگی۔
