پیر,  22  ستمبر 2025ء
امریکی صدر جوبائیڈن پھر سے لڑکھڑا گئے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن کی عمر اور فٹنس کو لے کر ایک مرتبہ پھر سوالات اٹھ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن ایک مرتبہ پھر جہاز میں سوار ہونے کے لیے سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔امریکی صدر ایئر فورس کے طیارے میں سوار ہوتے وقت سیڑھیوں پر 2 مرتبہ لڑکھڑائے۔

مزیدپڑھیں:الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام: سابق کمشنر راولپنڈی نے کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرادیا

امریکی صدر جوبائیڈن میری لینڈ میں اینڈریوز ایئر فورس بیس پر طیارے میں سوار ہوتے ہوئے 2 بار لڑکھڑائے جس کے بعد ان کی عمر اور فٹنس کو لے کر ہونے والی بحث ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی۔

مزید خبریں