پیر,  21 جولائی 2025ء
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا اسلام آباد میں احتجاج – مستقل روزگار، مراعات اور تحفظات کا مطالبہ

اسلام آباد، (روشن پاکستان نیوز) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع ہیڈ آفس کے باہر ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاج کا مقصد وفاقی حکومت، وزارتِ توانائی، وزارتِ قانون اور دیگر متعلقہ اداروں کی توجہ ادارے کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے دیرینہ مسائل کی طرف مبذول کروانا تھا۔

کمیٹی کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو 1971 کے صدارتی حکم کے تحت قومی ملکیت میں شامل کیا گیا تھا تاکہ محنت کشوں کو روزگار کا تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی ادارے کے 4000 سے زائد ملازمین گزشتہ 15 تا 20 سال سے ڈیلی ویجز پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جنہیں تاحال مستقل نہیں کیا گیا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات:تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔دورانِ ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے خاندانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔2021 تا 2025 کے دوران بھرتی کیے گئے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔سنیارٹی لسٹ کے مطابق ترقیاں اور مالی مراعات فراہم کی جائیں۔تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔کسی بھی نجکاری پالیسی پر عملدرآمد سے قبل یونین کو اعتماد میں لیا جائے۔کمیٹی نے واضح کیا کہ ان مطالبات کو 21 جولائی 2025 کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر پیش کیا گیا ہے، اور اگر ان پر فوری عملدرآمد نہ ہوا تو ملازمین ملک گیر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔وفاقی اداروں کو باضابطہ آگاہییہ اعلامیہ وزیرِ اعظم پاکستان، وزارتِ توانائی، وزارتِ قانون، نیب اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کو بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ معاملے کی سنگینی اور حساسیت کو بروقت سمجھا جا سکے۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے محنت کش ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے گی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے جائز مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو ملازمین پُرامن دھرنے، طویل المدت احتجاج اور ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا:”ہم اپنے حق کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ اگر حکومت نے ہمارے مسائل حل نہ کیے تو ہم دھرنے بھی دیں گے اور جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔”

مزید خبریں