اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 111 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: معروف کاروباری شخصیت عقیل آرائیں کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر 284 روپے 77 پیسے کا ہو گیا۔