اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے بلوچستان میں عورت کے نام نہاد “غیرت” کے بہانے کیے گئے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
سحر کامران نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیے جانے والے وحشیانہ اقدامات کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔
انہوں نے شہید ہونے والی بہادر عورت شیتل کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ناقابل یقین ہمت کے ساتھ اپنی موت کے منہ میں چلی گئی۔
سحر کامران نے کہا کہ مظلوم عورت غیر مسلح تھی مگر “غیرت” کے غلط تصورات کے پیچھے چھپے بزدل قاتلوں کے خلاف ڈٹ گئی۔
انہوں نے فوری انصاف اور قبائلی جرگوں سے جوابدہی کا مطالبہ کیا اور بلوچستان کی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین کے مضبوط نفاذ پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد حملہ: میجر محمد انور کاکڑ شہید
سحر کامران نے کہا کہ میرا دل بلوچستان کی مظلوم خواتین کے دکھ پر ٹوٹ گیا ہے اور چاہتی ہوں کہ وہ سکون سے زندگی گزار سکیں۔
آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ شیتل پر کیے گئے ظلم کے خلاف اقدامات سے بلوچستان میں مثبت تبدیلی آئے گی۔