اتوار,  20 جولائی 2025ء
سیم نالہ پل محفوظ، صرف اپروچ سلیب متاثر ہوئی: ایکسئین ہائی ویز حافظ آباد

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ایکسئین ہائی ویز حافظ آباد کا کہنا ہے کہ سکھیکی،جلاپور بھٹیاں روڈ پر سیم نالہ کا پل گرا نہیں بلکہ اس اسکی ایک اپروچ سلیب پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے منہدم ہو گئی تھی جیسے ترجیحی بنیادوں اور ہیوی مشینری کے ساتھ بروقت مرمت کر کے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

سیم نالہ کے پل کے گرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی اس میں کسی قسم کی کوئی محکمانہ غفلت ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ سیم نالہ کا پل گذشتہ سال نہیں بلکہ 2004 میں تعمیر ہوا تھا ۔سیم میں پانی کے تیز بہاو کے باعث اس کی ایک اپروچ سلیب پانی کے کٹاو کا شکار ہوئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ روذ محکمہ تعمیرات و مواصلات کی ٹیکنیکل ٹیم کے افسران ڈپٹی سیکریٹری اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے موقعہ پر آ کر پل کا معائنہ کیا اور سب سے پہلے پل کی ضروری مرمت کو یقینی بنا کر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

۔محکمہ کی ٹیکنیکل ٹیم کے ایکسپرٹ افسران نے پل کے مجموعی ڈھانچے کو ہر لحاظ سے محفوظ اور تسلی بخش قرار دیا۔ محکمہ ہائی ویز کے تمام مقامی افسران اور دیگر متعلقہ ٹیمیں ضلع بھر کے تمام پلوں اور سڑکوں کی مانیٹرنگ اور نگرانی کیے ہوئے ہے اور بالخصوص مذکورہ سیم نالہ پل کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ تاہم پل کو ہر لحاظ سے محفوظ بنانےاسکے مستقل ،دیر پا حل اور تحفظ کے لیے تجاویز محکمہ کو ارسال کر دی گئیں اور انشاء اللہ حکومت پنجاب کی جانب سے ملنے ہدایات و احکامات کے مطابق اس اپروچ سلیب کا جلد پختہ کام بھی شروع کر دیا جائیگا۔

مزید خبریں