اتوار,  20 جولائی 2025ء
واپڈاگیپکو حافظ آباد کا بڑا سکینڈل بے نقاب، کئی بااثر صارفین فیضاب ہوتے رہے

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)کمرشل اسٹنٹ سیٹھ اقبال، ریونیو آفیسر، ایکسین واپڈا، اکاؤنٹس، آڈٹ افسران و گوجرانوالہ سکرول منظوری برانچ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے بڑا مالیاتی سکینڈل منظرعام پر آگیا ایک بل نےبھانڈا پھوڑ دیا.گیپکو ریونیو برانچ حافظ آباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے۔ اب تک سامنے آنے والی محکمانہ رپورٹوں، دستاویزات اور اندرونی انکوائریوں سے یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے اسسٹنٹ کمرشل سیٹھ اقبال نے ریونیو آفیسر، ایکسین واپڈا، اکاؤنٹس آفیسر، آڈٹ آفیسر حافظ آباد اور سکرول منظوری برانچ گوجرانوالہ کے افسران کے ساتھ ملی بھگت سے صنعتی و کمرشل صارفین کو بلوں میں غیر قانونی ریلیف دیا، اور اس کے عوض نقد رقوم وصول کی گئیں اور سرکاری محکموں کے سکرول میں بلز لگا کر کروڑوں روپے کا بڑے کاروباری، فیکٹری، کمرشل، صارفین کو فائدہ پہنچایا گیا تھا۔واپڈاگیپکو کو ابتدائی طور پر 3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے،مزید سکرول اور ایڈجسٹمنٹ ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے جس سےمزید اضافہ متوقع ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آئی ہے کہ کمرشل اسٹنٹ نے مبینہ طور پر ہر ریلیف سکرول کے بدلے لاکھوں روپے نقد بطور رشوت وصول کیے، اور یہ رقم نہ وہ وصول کرنے کا مجاز تھا اور نہ صارفین اسے دینے کے قانونی طور پر مجاز تھے۔ بل 8 لاکھ روپے کا ہو تو صارفین 5 سے 6 لاکھ روپے نقد ادا کر کے بقیہ کو ایڈجسٹ کروا لیتے تھے۔مالی فائدہ لینے والے صارفین میں سے کئی کے کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں اور بھاری بقایاجات شامل کر کے انہیں واپس بل بھیجے جا رہے ہیں، جب کہ اصل ذمہ داران میں شامل افسران تاحال آزاد گھوم رہے ہیں۔ ملوث افسران سارا ملبہ ریٹائرڈ کمرشل اسٹنٹ پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپنے بچاؤ کے سرگرم عمل ہیں تمام ملوث افسران و صارفین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، اور لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں واپس لائی جائے ۔

مزید خبریں