کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز) — بلوچستان میں ایک بزدلانہ دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے بہادر افسر میجر محمد انور کاکڑ جامِ شہادت نوش کر گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ ہندوستانی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں نے کیا۔
میجر انور کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا اور وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے پاک فوج میں وطن عزیز کی خدمت انجام دے رہے تھے۔ شہید افسر نے بلوچستان میں دشمن عناصر کے خلاف کئی اہم آپریشنز کی قیادت کی اور حالیہ دنوں میں اطلاعاتی محاذ پر بھی نمایاں کردار ادا کر رہے تھے۔
ان کی شہادت سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری قوم ایک محبِ وطن، باہمت اور فرض شناس سپاہی سے محروم ہو گئی ہے۔ میجر محمد انور کاکڑ کے پسماندگان میں والدین، اہلیہ اور تین بیٹے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: روات: غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، شوہر اور دو بیٹے گرفتار
پاک فوج نے ایک بار پھر مادرِ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے عظیم سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، جبکہ قوم ان کے عزم و قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔