جمعرات,  17 جولائی 2025ء
متحدہ علماء محاذ کا وفد ایرانی کلچر قونصلر سے ملاقات کرے گا، پیغامِ شہادت سیمینار میں شرکت کی دعوت دے گا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی قیادت میں متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و رہنماؤں کا نمائندہ وفد کلچر قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد مجید مشکی سے 18جولائی 2025بروز جمعہ کو 4بجے شام ملاقات کرے گا اور انہیں 21جولائی 2025ء کو آرٹس کونسل راولپنڈی میں اپنی زیر سرپرستی ہونے والے پیغام شہادت نواسہ رسول ؐ سردار جنت شہید کربلا سیدنا امام حسینؓ اور بیمار کربلا سیدالساجدین امام زین العابدین ؑ سیمینار میں شرکت کا دعوت نامہ دے گا۔ ایران پر 12روزہ اسرائیلی امریکی جارحیت کیخلاف فتح مبین پر مبارکباد اور یکجہتی کا اظہار کرے گا وفد میں متحدہ علماء محاذ پنجاب کے صدر علامہ آغا نیئر عباس جعفری،امن کمیٹی کے ممبر اور متحدہ علماء محاذ راولپنڈی اسلام آبادکے چیئرمین علامہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری،پنجاب کے سیکریٹری جنرل خطیب اہل سنت علامہ حیدر علوی،محاذ پنجاب کے چیئرمین ڈسٹرکٹ خطیب ممبر امن کمیٹی جرنیل اہل سنت علامہ حافظ محمد اقبال رضوی، محاذ صوبہ پنجاب کے سینئر نائب صدر علامہ سید علی الموسوی نوربخشی،محاذ کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر، ریڈیو پاکستان کے سینئر صحافی اعجاز حسین نور بخشی، راولپنڈی کے ترجمان مولانا قاری محمد رفیق اعوان،محاذ کے میڈیا کوآرڈینیٹر فاروق احمد ریحان، شامل ہیں۔

مزید خبریں