جمعه,  18 جولائی 2025ء
اسلام آباد: مون سون بارشوں میں سی ڈی اے اور نیسپاک کا فوری اور مؤثر ایکشن، چیئرمین سی ڈی اے کی قیادت میں دن رات اقدامات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حالیہ مون سون کی شدید بارشوں نے جہاں ملک بھر میں سیلابی صورتحال کو جنم دیا، وہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور نالوں کے بند ہونے جیسے خدشات پیدا ہوئے۔ تاہم کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی فیلڈ فارمیشنز اور نیسپاک کی ٹیموں نے بروقت اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے کسی بھی بڑے جانی یا مالی نقصان سے شہر کو محفوظ رکھا۔

خاص کر طیب اردگان انٹرچینج جو کہ شہر اقتدار میں شاہکار کی حیثیت رکھتا ہے وہاں پر نیسپاک اور سی ڈی اے کے الکار دن رات نگرانی میں رہے
تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس حوالے سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ادارے کے تمام متعلقہ شعبے ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہوئے۔ نیسپاک کے ماہرین کی تکنیکی رہنمائی اور سی ڈی اے کی فیلڈ ٹیمز کی فوری رسپانس نے ان علاقوں میں نکاسی آب کے فوری اقدامات کیے جہاں بارش کا پانی جمع ہو چکا تھا یا پانی کی پرانی پائپ لائنوں کے پھٹنے کا اندیشہ تھا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے خود صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کے دورے کیے اور عملے کو ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے،

مزید خبریں