اتوار,  31  اگست 2025ء
بلا تفریق ہیلتھ ملازمین کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کریں گے، ڈاکٹر اسفندیار

آسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ینگ کلسنٹنٹ ایسوسی ایشن ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ۔ آفیسرز ایسوسی ایشن ۔ نرسنگ ایسوسی ایشن ۔ نان گزیٹڈ ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پمز کا مشترکہ اجلاس آج پمز آڈیٹوریم میں منعقد ہوا شرکاء نے ایجنڈہ جس میں سر فہرست وفاقی ہیلتھ ملازمین کو موجودہ بجٹ میں نظر انداز کرنے ۔ پوسٹ گریجویٹ اور ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ ۔ نرسنگ اسٹاف کے کے پی آئیز ۔کلاس فور کا سروس اسٹرکچر اورپمز میں ریگولر ڈائریکٹر فائنانس کی تعیناتی سمیت شئیر تقسیم اور دیگر مسائل سامنے رکھے اور متفقہ طور پر فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس پمز کی کابینہ بھی تشکیل دی جس میں چئیر مین چوہدری محمد انس وائس چیئرمین ملک طاہر ۔ صدر ڈاکٹر علی آفریدی۔نائب صدر وسیم گجر۔ نائب صدر خاتون سسٹر سلمہ ۔ جنرل سیکرٹری شریف خٹک ۔ فنانس سیکرٹری عاصمہ۔ چیف کوآرڈینیٹر ملک زیشان اعوان ۔ ترجمان ڈاکٹر عارف محسود اور چیف آرگنائزر ارشد خان کو منتخب کیا گیا فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس پمز کے تمام ملازمین کے طویل عرصے سے رکے ہوئے شئیر سمیت ہیلتھ الاؤنس کی بحالی یا ڈسپیریٹی الاؤنس کے برابر الاؤنس لینا پر چند دنوں میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرےگی اور باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید خبریں