بدھ,  16 جولائی 2025ء
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، 1967 کے بعد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، اقوام متحدہ

نیویارک(روشن پاکستان نیوز)  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی 1967 کے بعد سے ریکارڈ سطح تک بڑھ چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ترجمان تمین الخیتان نے بتایا کہ  اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے غزہ میں جنوری 2025 سے اب تک تقریباً 30 ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ 1,400 گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق  مقبوضہ علاقے میں شہری آبادی کو مستقل طور پر بے دخل کرنا غیر قانونی منتقلی کے مترادف ہے، غزہ میں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے 757 حملے ریکارڈ کئے گئے، جو 2024 کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطین میں قتل عام پر عالمی خاموشی بدترین منافقت ہے، ٹرمپ کے جنگ بندی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے: سردار خادم طاہر

مزید خبریں