راولپنڈی (ظہیر احمد)سجادگان اجمیر شریف شیخ المشائخ حضرت خواجہ دیوان سید آل رسول علیخاں اور شیخ المشائخ حضرت دیوان سید آل مجتبی علیخاں کا ایک روزہ سالانہ عرس درگاہ معلی گلشنِ سلطان الہند اجمیری واقع موہڑی پھاٹک فتح جنگ روڈ نزد اسلام آباد ائیر پورٹ کے قریب انعقاد پزیر کیا گیا جس کی صدارت شیخ المشائخ حضرت خواجہ دیوان سید آل حبیب علیخاں مدظلہ العالی سجادہ نشین اجمیر شریف نے فرمائی عرس مبارک میں ملک بھر سے مشائخِ عظام علما کرام نعت خواں حضرات اور زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ عرس مبارک کا آغاز صبح 9 بجے درگاہ معلی پر چادر پوشی سے ہوا، اس کے بعد قرآن خوانی ، محفل نعت ، خطابات اور سماع کی محفل ہوئی، پیراذہ سید آل وجیہ معینی چشتی ولی عہد و جانشین سجادہ نشین اجمیر شریف نے خطاب فرمایا ، ملک پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر پرسن ملی و صدارتی ایوارڈ یافتہ علی رضا ارشد سہروردی نے گلہائے عقیدت کے پھول پیش کیے نماز ظہر سے قبل شیخ المشائخ حضرت خواجہ دیوان سید آل حبیب علیخاں مدظلہ العالی سجادہ نشین اجمیر شریف امت مسلمہ اور مملکت خداد پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعا فرمائی، بعد از نمازِ ظہر زائرین میں لنگر تقسیم کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ۔
