اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس ایک اور حد عبور کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1013 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار 313 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔ کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: معروف کاروباری شخصیت عقیل آرائیں کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد