اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) موٹر وے ایم ٹو چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر گہرائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 7 مسافر شدید زخمی ہیں جبکہ باقیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سونا مزید 600 روپے مہنگا ، فی تولہ 3 لاکھ ، 52 ہزار 900 کا ہو گیا