اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) معروف اداکارہ ماہم عامر خان نے نوجوان لڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔
اداکارہ ماہم عامرخان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی سے گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے اگراسے سلیقے اورسمجھ داری سے نبھایا جائے توزندگی خوشگواربن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی کا ایک مسئلہ ہے کہ ہم شادی سے متعلق منفی خیالات پہلے ہی ذہن میں بٹھا لیتے ہیں حالانکہ زندگی میں اتارچڑھاؤ ہرتعلق کا حصہ ہوتے ہیں اور یہی رشتے کو مضبوط کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی ایسا شخص ملے جوآپ کو عزت اورمحبت دے تواُس سے شادی کا فیصلہ ضرور کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عمران اشرف دوسری شادی کے لیے آمادہ ہوگئے؟