اتوار,  13 جولائی 2025ء
مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل ہوں گی ، مزید بارشوں کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 13 جولائی سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے باعث اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: موسموں کی انتہا پسندی

خیبر پختونخوا،  پنجاب اور بلوچستان میں 13 جولائی سے 17 جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں