اتوار,  13 جولائی 2025ء
ہم نہیں یا تم ، علی امین نے عمران خان کی رہائی کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو 90 دن کی ڈیڈ لائن دیدی۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یا ہم نہیں یا تم ، منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے ، ہمارے ارکان کو بحال نہ کیا گیا تو ہم ان کے وہاں سارے ارکان فارغ کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر پہلی بار ڈاکہ نہیں مارا گیا، 2013 میں مینڈیٹ چوری کیا ،2018 میں اکثریت کم کرنے کیلئے سسٹم بٹھایا گیا۔بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ثابت کر دو میں نے کوئی سازش کی ہے جو سزا دو گے مجھے قبول ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں، عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کیا، مولانا اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہو گا، انہوں نے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

مزید خبریں