هفته,  12 جولائی 2025ء
جی سیون کھڈا مارکیٹ میں پلازہ مالکان کی بدماشیاں، سی ڈی اے کی غفلت سے دکاندار پریشان

اسلام آباد(منصور ظفر) جی سیون کھڈا مارکیٹ میں پلازہ مالکان کی بدماشیاں اور سی ڈی اے کی غفلت کے باعث دکاندار پریشان

جی سیون کھڈا مارکیٹ میں پلاٹ نمبر 37 کے تھرڈ فلور میں رہائش پذیر مالکان کی جانب سے موٹر لگا کر پانی کی نکاسی روک دی گئی ہے جس کے نتیجے میں پانی نیچے دکانوں کے اندر داخل ہو رہا ہے۔ اس صورتحال نے دکانداروں اور گاہکوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پلازہ کی حالت بھی انتہائی خستہ ہے اور بارش کے پانی کے رسنے سے کسی بھی وقت بڑا سانحہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سی ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرولر کی فوری مداخلت اور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات پر تو فوری نوٹس دیے جاتے ہیں، لیکن جب انسانی جانوں کا سوال آتا ہے اور پانی ضائع ہونے لگتا ہے تو مالکان اور متعلقہ ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ دکانداروں نے ظلم و زیادتی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے اہلکار اور پلازہ مالکان مل کر جعلی رپورٹس دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پلازہ میں آتشزدگی سے 25 دکانیں جل کر خاکستر، دیکھیں تفصیل

دکانداروں نے حکومت اور سی ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور پلازہ مالکان کے خلاف کارروائی کرکے انصاف کو میرٹ پر یقینی بنایا جائے تاکہ کھڈا مارکیٹ میں کاروبار ٹھپ نہ ہو اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہو سکے۔

مزید خبریں