هفته,  12 جولائی 2025ء
13 جولائی کشمیریوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، سردار خادم طاہر

راولپنڈی(ظہیر احمد)ممتاز سیاسی وسماجی راہنما محقق و دانشور مرکزی سکرٹری اطلاعات جے کے پی پی سردار خادم طاہر نے کہا ہے کہ 13 جولائی کی تاریخ ہر سال ڈوگرہ سفاک حکومت ظلم کو طشت ازبام کرتی ہے، مہاراجہ ہری سنگھ کی ایما پر 13 جولائی 1931 کو سری نگر جیل کے احاطہ میں 22 مسلمانوں کا قتل عام کروا کر اپنے چہرے پہ کالک ملی تھی، مہاراجہ کا یہ سفاقانہ ۔عمل اور دیگر ظلم کی داستانیں رہتی دنیا سرگرداں رہیں گی، ڈوگرہ ظالم سامراج کے مسلمانوں پہ ڈھائے گئیاس ظلم اور دیگر مظالم کی وجہ سے ہی تو سدھنوتی کے مظلوم و محکوم مگر غیرت مند و باجرات عوام نے غازی ملت سردار ابراھیم خان کی سیاسی قیادت اور سالار اعظم فاتح کشمیر کیپٹن حسین خان شہید کی عسکری قیادت میں ڈوگرہ ظالم سامراج کے خلاف علم بغاوت اٹھایا اور مسلح جہاد کر کے انگریزوں کے مسلمانوں پہ مسلط کردہ ڈوگرہ راج کو ہمیشہ کیلئے اکثریتی مسلمان ریاست کشمیر سے خاتمہ کیا انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے کشمیر ھمارا فخر ہیں کم و پش ایک سو سال گزرنے کہ باوجود قوم ان شہدا کو نہیں بھولی ہے ان کا مشن ج بھی زندہ ہے جب ی تو اللہ تعالی نے فرمایا کہ شہید ذندہ ہیں مسلم دشمن طافتوں کو دین کی عظمت اور قوت معلوم ہونی چاہئے کہ 22 شہدا نے جان دے کر زان کو مکمل کیا لیکن اسلام کا پرچم سر بلند رکھا آج مقبوضہ کشمیر پہ بھار ت غاصب کا ناجائز قبضہ ھے کشمیری قوم آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ھے وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا یہی نہیں بلکہ بھارت کا اپنا وجود بھی سالم برقرار نہیں رھے گا، انھوں نے کہا کہ 13 جولائی کی نسبت سے ہم شہدائے سری نگر اور دیگر شہدا تحریک آزادی کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک جملہ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور وہ جو اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے آزادی کی شمع جلا گئے ہیں اس کی برکت سے کشمیر کو اللہ بھارت کے چنگل سے آزادی نصیب فرمائے آمین

مزید خبریں