اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے میڈیا ٹاؤن، پاکستان ٹاؤن اور پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی صحافیوں اور شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا ٹاؤن سے اسلام آباد تک الیکٹرک بس سروس چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ روز صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے سینئر صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس اہم ملاقات میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیّر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک، سیکرٹری فنانس ندیم چودھری، سابق صدور مبارک زیب خان، عابد عباسی، طارق چودھری، شہریار خان، انور رضا، سابق فنانس سیکرٹریز جہانگیر منہاس اور صغیر چودھری، نائب صدر سید ظفر ہاشمی، اور سینئر صحافی خالد محمود و تنویر شہزاد بھی موجود تھے۔
وفد نے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی جانب سے صحافی برادری اور شہریوں کے لیے اس اہم اور دیرینہ مطالبے کی منظوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس اقدام سے نہ صرف شہریوں کو آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ اسلام آباد میں ٹریفک اور ماحولیاتی دباؤ بھی کم ہوگا۔
مزید پڑھیں: نیو ٹاؤن تھانہ صحافیوں کے لیے عقوبت خانہ