هفته,  23 نومبر 2024ء
مولانا حیدری کی اسحاق ڈار سے ملاقات پر حیرت ہوئی، حافظ حسین احمد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی بلوچستان میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔

حافظ حسین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی سربراہ کے فیصلوں کے باوجود مولانا عبدالغفور حیدری کی اسحاق ڈار سے ملاقات پر حیرت ہوئی۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا ہم نے آنے میں کافی دیر کر دی۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انہیں پہچاننے میں دیر کر دی۔ پی ڈی ایم تا حال قائم ہے اور اسے تحلیل نہیں کیا گیا۔ 

جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی سطح کے فیصلوں میں جے یو آئی قیادت کو نظر انداز کیا گیا۔

مزید خبریں