هفته,  12 جولائی 2025ء
پولیس اہلکاروں کی صحت اولین ترجیح: پولیس لائنز لاہور میں ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن مہم جاری

لاہور (روشن پاکستان نیوز) – آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر پولیس ملازمین کی صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ اسپتال پولیس لائنز لاہور میں ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ لاہور پولیس کے تمام یونٹس کے افسران اور جوانوں کو ہیپاٹائٹس بی ویکسین لگائی جا رہی ہے، جس میں پہلے اور دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد اب تیسری ڈوز کا عمل جاری ہے۔ پولیس افسران، جوان اور ان کے اہل خانہ پولیس لائن ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں سے مفت طبی معائنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، جہاں لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور منزہ کرامت نے کہا ہے کہ پولیس افسران کی صحت کو ہمیشہ ترجیح دی گئی ہے کیونکہ صحت مند اور تندرست پولیس اہلکار ہی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا فریضہ بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا آزادی صحافت پر حملہ، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک پر تشدد، صحافتی برادری سراپا احتجاج

مزید خبریں