اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) — نیشنل پریس کلب (این پی سی) اسلام آباد میں سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ممبران اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ روحانی تقریب این پی سی مسجد میں منعقد ہوئی جس میں مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور دعا مغفرت کی گئی۔
تقریب میں نعت خواں حضرات نے خوبصورت انداز میں نبی کریم ﷺ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے، جس سے محفل کا ماحول روح پرور ہو گیا۔
دعائیہ تقریب میں جن مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گئی ان میں سینئر ممبر محبوب شاہ، سابقہ گورننگ باڈی ممبر عالم زیب کے بڑے بھائی، مہوش نذیر کی والدہ، سلمیٰ ملک کے والد، عامر نذیر کے والد، اصغر حیات کی والدہ، نثار حسین اور علمدار حسین کے بڑے بھائی، مظہر شہزاد کے بڑے بھائی اور برادر نسبتی، عید محمد کے ماموں، اعجاز ساغر کے ماموں، شکیل احمد کی پھوپھی زاد بہن، اور شفقت بلی کے چچا شامل تھے۔
دعائیہ تقریب میں نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، نائب صدر شاہ محمد، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ، اراکینِ گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ، فائزہ شاہ کاظمی اور سینئر صحافیوں میاں اختر حسین، قربان ستی، ایوب ناصر سمیت مرحومین کے اہلِ خانہ، دوست احباب اور صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا آزادی صحافت پر حملہ، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک پر تشدد، صحافتی برادری سراپا احتجاج
شرکاء نے مرحومین کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ این پی سی کی جانب سے اس اجتماعی دعا کو صحافتی برادری میں اتحاد، ہمدردی اور یکجہتی کی علامت قرار دیا گیا۔