هفته,  12 جولائی 2025ء
حضرت امام حسین نے 72 جانوں کا نذرانہ دے کر دین اسلام کو بچا لیا، پیر نور الحسن

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر نبی اخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک تمام انبیاء کرام نے دین اسلام کی اشاعت و ترقی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں اور دین اسلام کا جھنڈا بلند رکھا لیکن جو قربانی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاندان نے دی اس کا ذکر قیامت تک جاری و ساری رہے گا ، حضرت امام حسین نے اپنا کنبہ راہ فدا پر قربان کر دیا لیکن یزید کی بیعت نہ کی قیامت تک امام حسین کا نام زندہ و جاوید رہے گا حضرت سید چن پیر علی شاہ القادری نو شاھی باھیا شریف کے چار روزہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد اہل سنت پیر سید نور الحسن شاہ گوجرانوالہ نے ان خیالات کا اظہار کیا سجادہ نشین دربار عالیہ باھیا شریف پیر سید امجد حسین شاہ القادری نوشاہی نے اپنی صدارتی خطاب میں فرمایا کہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے اولیاء کرام کا بھی اہم کردار ہے ہزاروں سال گزرنے کے باوجود عوام کو اولیاء کرام کے اسم گرامی یاد ہیں بڑے بڑے دولت مند مشہور شخصیات سیاستدانوں کے بچوں کو اپنے دادا کا نام یاد نہیں لیکن اولیاء کرام کے نام سب کو یاد ہیں اور آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہیں گے کیونکہ ان اولیاء کرام کے مزارات سے قیامت تک فیض جاری و ساری رہے گا اور ان کے مزارت پر دیے جلتے رہیں گے تقریب سے پیر سید فیض علی اکبر شاہ سید صداقت علی شاہ تنویر گولڑوی فیصل قادری تنویر نوشاہی فیصل وسیم بھٹی عمران ملک راجہ تنویر مصطفی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

مزید خبریں