بدھ,  10  ستمبر 2025ء
ریپ، بدفعلی کے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی کیلئے جدید طریقہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ریپ ،بدفعلی کے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی ہوگی، سی سی ڈی ریپ و بدفعلی کےکیسز کے مجرمان کو الیکٹرک بینڈ لگائے گی۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق مجرمان کے ٹخنوں پر الیکٹرک بینڈ فکس کئے جائیں گے،2یا زائد کیسز میں ملوث مجرمان کو الیکٹرک بینڈ لگائے جائیں گے،الیکٹرک بینڈ سی سی ڈی کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے ،بینڈ لگنے کےبعد مجرمان مخصوص علاقے تک محدود رہیں گے۔

الیکٹرک بینڈ کے ذریعے ہر گھنٹے بعدلوکیشنز ،اپڈیٹس سامنےآئیں گی،بینڈ خراب کرنے یا اتارنے پر فوری الرٹ جنریٹ ہوگا،مجرمان کو مخصوص علاقہ سے باہر نکلنے کیلئے متعلقہ حکام سے اجازت لینا ہوگی، بہتر چال چلن پرمخصوص وقت کےبعدالیکٹرک بینڈ اتار دیا جائیگا۔

ابتدائی طور پر سی سی ڈی لاہور کو 30الیکٹرک بینڈ فراہم کئے جائیں گے، صوبہ بھر میں سی سی ڈی کو 100الیکٹرک بینڈ فراہم کئے جائیں گے ،مجرمان کو الیکٹرک بینڈ لگانے کا کام آئندہ 2روز میں شروع کردیا جائےگا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: پولیس و انتظامیہ کی محرم، منشیات، کرائم اور بچوں کی ہلاکت کے واقعات پر بھرپور کارروائیاں

سی سی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کی مانیٹرنگ کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں سنگین جرائم کےدیگر مجرمان کی بھی نگرانی کی جائے گی۔

مزید خبریں