بالی(روشن پاکستان نیوز) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کے قریب ایک مسافر کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 43 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 65 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب موسم اور تیز لہروں کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اورغوطہ خوروں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
اب تک 22 افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے جبکہ باقی کی تلاش میں وقت لگ سکتا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ عوام سے ساحلی سفر سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ’ہم میزائلوں سے تنگ آچکے ہیں‘، جنگ سے خوفزدہ اسرائیلی کشتیوں کے ذریعے ملک سے فرار ہونے لگے