جمعرات,  03 جولائی 2025ء
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سوشل ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا، ان کیخلاف سڑک بلاک کرنے، اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد وہ جیل سے ایک گاڑی میں سوار ہو کر پشاور روانہ ہو گئیں۔

پولیس نے 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید کو دوبارہ حراست میں لیا تھا، وہ 9 مئی کو تشدد کی تبلیغ کرنے اور تشدد میں شامل ہونے کے مقدمات میں دس مئی 2023 کو گرفتار ہو گئی تھیں،  بعد میں انہیں عدالتوں سے ضمانت پر رہائی بھی ملی اور دوبارہ گرفتار بھی ہوئیں۔

مزید پڑھیں: صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس رپورٹ کے مطابق صنم جاوید کیخلاف سڑک  بلاک کر کے اشتعال انگیزی، نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر 8 فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ نمبر 486 درج کیا گیا تھا، اس مقدمہ میں عالیہ حمزہ، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35 نامعلوم افراد بھی شامل تھے۔

مزید خبریں