جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
جج کے خلاف ایک بار کارروائی شروع ہوجائے تو استعفے سے ختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی ) نے ریٹائرڈ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کی کارروائی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف ایس جے سی کارروائی جاری رکھ سکتی ہے یا نہیں؟ عدالت نے اپنا مختصر فیصلہ سنایا۔

ایس سی پی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جج کے خلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہو گی۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

عدالت عظمیٰ نے مختصر فیصلے میں مزید کہا کہ مستعفی جج کے خلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا، وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے عافیہ شہر بانو کیس میں قرار دیا تھا کہ آرٹیکل 209 کی کارروائی ریٹائرڈ جج کے خلاف نہیں ہوسکتی۔

مزید خبریں