جمعرات,  03 جولائی 2025ء
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 120 دن کی ایف بی آر ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت دستیاب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ہر دورے کے دوران 120 دن کے لیے اپنی موبائل ڈیوائسز کو ٹیکس فری رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

یہ سہولت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے، جو ایک مفت اور خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے ممکن بنائی گئی ہے۔ صارفین اس سہولت سے DIRBS پورٹل پر درج ذیل لنک کے ذریعے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں:
https://dirbs.pta.gov.pk/drs

پی ٹی اے کے مطابق اس سہولت کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران موبائل کنیکٹیویٹی کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنا ہے، تاکہ زائرین اور اوورسیز پاکستانی آسانی سے اپنے موبائل فون استعمال کر سکیں۔ اس اقدام سے ملک میں ڈیجیٹل رسائی کو مزید آسان اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: سام سنگ گلیکسی S25 سیریز کے موبائلز پر پی ٹی اے ٹیکس تفصیلات جاری

پی ٹی اے نے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان آمد کے بعد اپنی موبائل رجسٹریشن کے لیے مذکورہ آن لائن پورٹل کا بروقت استعمال کریں اور اضافی ٹیکس سے بچتے ہوئے بلا رکاوٹ سہولت حاصل کریں۔

مزید خبریں