جمعرات,  03 جولائی 2025ء
باجوڑ میں بم دھماکا ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید ، 11 زخمی

باجوڑ(روشن پاکستان نیوز) باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی سمیت 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی میں مصروف ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے دیگر افراد میں تحصیلدار اور 2 سپاہی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: وانا میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزید خبریں