جمعرات,  03 جولائی 2025ء
ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال/جنوب مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی توقع ہے۔

گوجرانوالہ، بہاولنگر، بہاولپور اور بھکر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا،بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، ژوب،قلات اورمستونگ میں بارش کی توقع ہے۔

مزید خبریں