جمعرات,  03 جولائی 2025ء
ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کم سے کم دو بار ٹکرائیں گے
ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کم سے کم دو بار ٹکرائیں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ کا آغاز 5 ستمبر سے کئے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ا یشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو ہوگا، ایونٹ میں کم سے کم دو بار پاک بھارت مقابلہ ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مقابلہ گروپ اسٹیج اور دوسرا سپر فور اسٹیج میں ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 14 ستمبر کو ہوسکتا ہے۔

ایشیا کپ 2025 کا فائنل 21 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ا یشیا کپ 2025 کیلئے 17 دن کی ونڈو فائنل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے پاکستان پر دوبارہ حملے کا خدشہ موجود ہے، خواجہ آصف

مزید خبریں